ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : موسلا دھار بارش ۔ زمین کھسکنے کے وجہ سے ٹرین سروس متاثر

پتور : موسلا دھار بارش ۔ زمین کھسکنے کے وجہ سے ٹرین سروس متاثر

Sun, 18 Jul 2021 21:33:23    S.O. News Service

منگلور  18/ جولائی (ایس او نیوز)  ضلع دکشن کنڑا کے پتور تعلقہ  کے کابکا - سبرامینا ٹریک پر جب ٹرین گزر رہی تھی تو موسلا دھار بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ٹرین گارڈ زخمی ہوگیا اور ٹرین سروس میں خلل پڑ گیا ۔ 

    اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ٹریک پر سے مٹی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کروایا ۔

خیال رہے کہ ضلع میں کچھ دنوں سے مسلسل برسات ہو رہی ہے اور مختلف مقامات سے نقصانات کی خبریں مل رہی ہیں ۔ ابھی دو تین روز قبل ہی کولشیکر میں چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہوگئی تھی ۔ ابھی وہاں سے مٹی ہٹاکر ٹرین کی خدمت بحال ہوئی ہی تھی کہ   پتور میں  پھر اُسی طرح کا حادثہ پیش آیا۔


 


Share: